Honey is also food and healing. Practitioners and rulers have suggested using it. The use of honey as a diet is well known, and all the inhabitants of the world use it as food and medicine. In addition to honey, there are external benefits. Experts point out that this can solve many skin issues.
At home, it is common for honey to be applied on the skin in combination with other items as special fruits. For preserving the skin, a prescription is made by combining honey with cucumber.
شہد غذا بھی ہے اور شفاء بھی۔ اطباء اور حکماء اس کے استعمال کا مشورہ دیتے آۓ ہیں۔ شہد کا استعمال بطورِ غذا تو معروف ہےاور دنیاۓ ارضی کے تمام ہی باسی اس کو بطورِ غذا اور دوا استعمال کرتے ہیں۔ شہد کے اس کے علاوہ بیرونی فواید بھی ہیں۔ ماہرینِ جلد بتاتے ہیں کے اس سے جلد کے بہت سارے مسایل حل ہو سکتے ہیں۔
گھریلو ٹوٹکوں میں شہد کو دیگر اشیاء بطورِ خاص پھلوں کے ساتھ ملا کر جلد پر لگانے کا رواج عام ہے۔ جلد کی حفاظت کے لیے ایک معروف نسخہ شہد کو ککڑی یعنی کھیرے کے ساتھ ملا کر تیار کیا جاتا ہے۔
اس کا طریقہ ذیل میں دیا گیا ہے۔
اشیاء
ککڑی/کھیرے دو عدد
شہد دو چاۓ کے چمچ
طریقہ تیاری
کھیرے کو بلینڈر میں اچھی طرح پیس کر اس کا جوس نکال لیں۔
اس جوس میں دو شہد کے چمچ اچھی طرح مکس کر دیں۔
اس کے بعد اس کو کسی بوتل میں محفوظ کر لیں اور فریج میں رکھ لیں۔
طریقہ استعمال
روزانہ صبح اور شام کو کسی کپاس کے ٹکڑے سے اس تیار کردہ پیسٹ کو چہرے اور گردن پر لگاییں۔
اس کے بعد قرتی ہوا میں اس کو چہرے پر خشک ہونے دیں۔
جب یہ خشک ہو جاۓ تو اسے نیم گرم یا ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔
ایک ہفتہ کے استعمال سے جلد پے نمایاں فرق دکھایی دے گا۔
No comments:
Post a Comment